بارش نے رواں برس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

مغربی ہواؤں نے لاہور کا رنگ بدل دیا، بارش برسنے سے درجہ حرارت کم ہو گیا، جاتی سردی پھر واپس لوٹ آئی ہے، وقفے وقفے سے جاری بارش نےباغوں کے شہرکے رنگ بدل دیئے، پھول پودے سب نکھر گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 اور کم سے کم 14 رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکار ڈ کیا گیا جبکہ ہوا 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آغاز میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں ان بارشوں سے موسم سرد ہوا مگر فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ برقرار ہے جبکہ اپریل کے وسط میں بھی بارشیں ہونگی، گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔

واسا کی جانب سےبارشی ریکارڈ کے مطابق گزشتہ روز جیل روڈ پر چھ اعشاریہ سات ملی میٹر،ایئرپورٹ کےعلاقےمیں 6.3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ لکشمی چوک میں3 ملی میٹر،مغلپورہ پانچ ملی میٹر اوراقبال ٹاؤن میں چارملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جوہر ٹاؤن میں 5،سمن آباد 2 اورفرخ آباد کےعلاقے میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی،جبکہ اندرون شہرمیں3 ملی میٹراور سب سے کم بارش تاج پورہ اوراپرمال میں1 ملی میٹرتک ریکارڈ کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply