• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قرآن پاک کی بے حرمتی ،یمن نے سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کردی

قرآن پاک کی بے حرمتی ،یمن نے سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کردی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر یمن کی حوثی اتھارٹی نے سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے شمال کو کنٹرول کرنے والی حوثی اتھارٹی نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔یمنی میڈیا نے حوثی وزیر تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد سویڈش تجارت پر پابندی لگائی ہے۔

وزیر نے سویڈش کی درآمدات کو محدود قرار دیا لیکن کہا کہ اس فیصلے کی علامتی اہمیت ہے اور یہ کہ پابندی حوثیوں کے لیے کم سے کم تھی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ساتھی اسلامی ممالک سے بھی اس کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply