• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی کانگریس پر کون کرے گا راج، عوام کل فیصلہ کریں گے

امریکی کانگریس پر کون کرے گا راج، عوام کل فیصلہ کریں گے

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے الیکشن کل ہو رہے ہیں، کُل 435 اراکین کا انتخاب کیا جائے گا، سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں پر الیکشن ہوں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق امریکی صدر براک اوباما نے اپنی اپنی جماعت کے امیدواروں کیلئے مہم میں حصہ لیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جماعت ری پبلیکن کے امیدواروں کی جیت کیلئے پُرامید ہیں اور انھوں نے مسلسل انتخابی مہم میں حصہ لیا۔دوسری طرف سابق امریکی صدر اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما براک اوباما بھی اپنے امیدواروں کی فتح کیلئے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔امریکی سینیٹ کی ایک تہائی یعنی 35 سیٹوں پر بھی انتخاب ہو رہا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی 435 سیٹوں میں سے 248 پر ٹرمپ کی جماعت ری پبلیکن کے اراکین براجمان ہیں اور اسی طرح سینیٹ کی سو میں سے 54 سیٹوں پر بھی ری پبلیکن اراکین موجود ہیں۔منگل کو فیصلہ ہوجائے گا کہ کانگریس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کی برتری برقرار رہتی ہے یا پھر شکست ان کا مقدر ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply