• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مکّہ میں عالمی اسلامی کانفرنس جاری ،150 عالم دین کی شرکت

مکّہ میں عالمی اسلامی کانفرنس جاری ،150 عالم دین کی شرکت

مکہ میں عالمی اسلامی کانفرنس جاری ہے،سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق مکہ میں جاری عالمی کانفرنس کا آج دوسرا روز ہے۔اس دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس میں 7 نشستیں ہونگی،کانفرنس کے مباحثے کا موضوع “رواداری اورباہمی برداشت، ‘انتہا پسندی اور دہشت گردی” اور”علماء کرام اور دینی محکموں کے کردار” سمیت مسلمانوں کو درپیش دیگر مسائل پر بات کی جائے گی۔
مکہ مکرمہ میں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوا۔کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک کے 150 عالم دین، مفتیانِ کرام اور اسلامی محققین شریک ہیں۔سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے علماء، مفتیان، مکاتب فکر اور محققین میں روابط قائم کرنا بھی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply