الاباما:امریکی ریاست الاباما میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی،حادثات میں 22افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے ،بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
امریکی ریاست الاباما اور جارجیاطاقتورہواکے بگولوں کی زد میں آگئے، لی کاؤئنٹی میں مختلف حادثات میں درجنوں افراد ہلاک کئی زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔
بگولوں کی زد میں آنے والے متعدد مکانات تباہ ہو گئےجبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
حکام کےمطابق ،متاثرہ ریاستوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ملبے تلے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہےجبکہ حکام نے جارجیا میں بھی مزید بگولوں کی پیشگوئی کردی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں