• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کہیں آپ کو بھی پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ تو نہیں لاحق؟

کہیں آپ کو بھی پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ تو نہیں لاحق؟

دنیا بھر سےجمع کیےجانے والے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 16لاکھ لوگ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

لیکن ان میں سے بہت سے لوگوں کو لاحق خطرہ شدید نہیں سمجھا جاتا جن میں ہلکی پھلکی تمباکو نوشی کرنے والے بھی شامل ہیں۔

ماہرین  نے ایک ایسا آن لائن آلہ ایجاد کیا ہے جس میں آپ کو پھیپھڑوں کا سرطان لاحق ہونے کے خطرات کا حساب کتاب کیا جاسکے گا۔

اس کام کے کیلکولیٹر، جوآزمائش میں 90 فیصد تک کھرا اترا ہے، کو خیراتی اداروں نے زبردست خیال قرار دیا ہے۔

اس آلےکو  اس لیے سراہا گیا کیوں یہ نوجوانوں اور ہلکی پھلکی تمباکو نوشی کرنے والوں میں،جن میں  اس مہلک بیماری کے لاحق ہونے خطرات شدید نہیں ہیں،کی پیشگوئی کرسکے گا۔

صارفین سے پوچھا گیا کہ وہ کتنے عرصے سے سگریٹ پی رہے ہیں اور دن میں اوسطاً کتنی سگریٹیں پی جاتے ہیں۔ یہ دونوں پھیپھڑوں کے سرطان کی اہم وجوہات ہیں۔

تاہم نارویجیئن اور یونانی محققین کی ٹیم نے دونئے عوامل جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب ہوسکتے ہیں، ٹیسٹ میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے سال کے مخصوص اوقت خطرناک کھانسی  کے ہونے  اور دھوئیں سے بھرے کمرے میں زیادہ وقت گزارنے کو شامل کیا۔

وہ لوگ جنہوں نے تمباکو نوشی چھوڑ دی ہے، ان سے پوچھا گیا کہ انہیں یہ بری عادت  ترک کیے کتنا وقت گزر گیا  ہے۔انہیں لاحق خطرات وقت کے ساتھ تیزی سے کم ہوجاتے ہیں۔

کسی بھی تمباکو نوشی کرنے والے کو جسے مستقل کھانسی ہو، چاہے اس کی جو بھی عمر ہو، وہ اس اشارے پر خبار دار ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سگریٹ نوشی ایک واحد اور ضروری قدم ہے جو  آپ اپنی زندگی کے معیار اور مقدار کو بہتر بنانے کیلئے اٹھا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply