ماں نے کم سن بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا

خانیوال: ماں نے کم سن بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا۔ خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خانیوال کے علاقے شب کلاں میں خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر اپنی دو کم سن بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں چار اور سات سال ہیں۔

وقوعہ کے وقت پیٹرولنگ پولیس نے نہر کنارے موجود خاتون کو بچیاں نہر میں پھینکتے ہوئے دیکھا تو فوری خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واردات میں خاتون کی معاونت کرنے والے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار خاتون اور ساتھی مرد کو مزید تفتیش کیلئے تھانا شب کلاں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب سات سالہ عائشہ اور چار سالہ کائنات کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ گہرا پانی اور تیز بہاؤ کے باعث ابھی تک ریسکیو آپریشن میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کراچی میں ماں نے گھریلو ناچاقی پر اپنی ڈھائی سالہ بچی کو پانی میں ڈبو کر مار دیا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اسے نہ سسرال والے اپنانے کو تیار تھے اور نہ میکے والے، مجھے شوہر نے بھی گھر سے نکال دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خاتون کے مطابق وہ بیٹی کو زمانے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہتی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply