• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیویارک؛امبانی ہاؤس کی فروخت،قیمت آپ کو حیران کردے گی

نیویارک؛امبانی ہاؤس کی فروخت،قیمت آپ کو حیران کردے گی

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے مین ہٹن نیویارک میں واقع اپنا لگژری کونڈو 9 ملین ڈالر میں فروخت کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے نیویارک کی 400 W. 12th St. میں ایک پرتعیش رہائش گاہ جسے سپیریئر انک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے 9 ملین ڈالر میں فروخت کیا ہے۔

چوتھی منزل پر واقع شاندار کنڈومینیم 2,406 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔

رہائش گاہ میں دو بیڈ روم ہیں جن کے ساتھ تین مکمل لگژری اور جدید ترین اٹیچڈ باتھ رومز ہیں ۔

اس کی سب سے دلکش خصوصیات میں سے ایک دریائے ہڈسن کا دلکش نظارہ ہے۔

گھر کی 10 فٹ اونچی چھتوں سے شان و شوکت ٹپکتی ہے۔ ہیرنگ ڈیزائین کے نفیس وڈن فرش اور ساؤنڈ پروف کھڑکیاں اس گھرکی بڑی خصوصیات میں سے ایک ہیں۔

دراصل سپیریئر انک کی عمارت، ایک بلند و بالا 17 منزلہ عمارت تھی جہاں 1919 میں سپیریئر انک فیکٹری ہوا کرتی تھی ۔

اس عمارت کو 2009 میں رہائشی عمارت میں تبدیل کیا گیا تھا۔

عمارت میں یوگا اور Pilates سٹوڈیو کے ساتھ ایک تمام سہولتوں سے لیس جم بھی ہے۔ جبکہ مہمانوں کے بچوں کے ایک وسیع و عریض پلے روم اور سائیکل چلانے کے شوقین حضرات کے لئے مخصوص بائیک روم بھی موجود ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

سپریئر انک پہنچنے پر دربان آپ کا استقبال کرتاہے جبکہ والیٹ پارکنگ بھی موجود ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply