یو اے ای؛ 10 اپریل سے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء

 متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک 10 اپریل کو ایک ہزار درہم والے نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا۔ 

رپورٹ  کے مطابق نئے نوٹ بینکوں اور منی ایکسچینجر کے پاس دستیاب ہوں گے۔ سینٹرل بینک نے نئے  نوٹ کا ڈیزائن امارات کی کامیابی کی کہانی کو اجاگر کرتے ہوئے تیار کروایا ہے۔ ایک ہزار درہم والے نوٹ کے اوپر شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی  تصویر ہے جس میں وہ 1974 کے دوران ناسا کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر خلائی شٹل کا ماڈل دیکھ رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ خواب 2021 میں مریخ کی دریافت کے مشن کے ذریعے امارات نے پورا کیا۔ ایک ہزار درہم کے نوٹ کی دوسری طرف جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سیکیورٹی خصوصیات رکھی گئی ہیں۔ مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ میں  رائج کرنسی نوٹس میں پہلی بار SPARK FLOW DIMENSIONS استعمال کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ KINEGRAM  COLORS ٹیکنالوجی  سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply