الیکٹرک کار ساز ادارے ٹیسلا نے بھارتی نژاد ویبھو تنیجا کو کمپنی کا چیف مالیاتی افسر مقرر کردیا
ویبھو تنیجا نے 1999 میں بھارت کی دہلی یونیورسٹی سے بی کام کیا جبکہ وہ پبلک اکاؤنٹنٹ ’’ سی اے ‘‘ ہیں۔
انہوں نے Zachary Kirkhorn کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 13 سال تک الیکٹرک گاڑی اور سولر پینل بنانے والی کمپنی میں کام کرنے کے بعد 4 اگست کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
تنیجا نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (ICAI) سے اپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنسی مکمل کی۔
تنیجا مارچ 2019 سے ٹیسلا کے چیف اکاؤنٹنگ آفیسر (CAO) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
تاہم اب انہوں نے اپنے موجودہ فرائض کے علاوہ ایلون مسک کی زیرقیادت کمپنی کے سی ایف او کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔
تنیجا نے فروری 2017 میں ٹیسلا کو بطور اسسٹنٹ کارپوریٹ کنٹرولر جوائن کیا اور اگلے سال مئی میں انہیں کارپوریٹ کنٹرولر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
اس سے قبل وہ ٹیسلا کے لئے سولر پینل بنانے والی کمپنی میں نائب صدر، اکاؤنٹنگ آپریشنز اور نائب صدر، کارپوریٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں