کرسٹوفر کولمبس کا دہائیوں پرانا تاریخی خط مل گیا

امریکا کی سرزمین دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس کا کئی دہائیوں سے لاپتہ تاریخی خط مل گیا۔

کولمبس نے اسپین کے بادشاہ فرڈیننڈ اور ملکہ ایزابیلا کے مالی تعاون سے 1493 میں اپنا سفر شروع کیا تھا جس میں اس نے امریکہ دریافت کیا۔ اس خط کو ہاتھ سے نہیں لکھا گیا بلکہ لاطینی زبان میں چھاپا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹوفر کولمبس کا ملنے والا خط امریکہ نے اٹلی کے حوالے کر دیا۔ اس خط کو کرسٹوفر کولمبس نے پندرھویں صدی میں تحریر کیا تھا۔

اس خط کو نئی دنیا کا سفر قرار دیا گیا تھا اور اس کی روداد کولمبس نے خطوط کی صورت میں لکھی تھی۔ ایسے 30 خطوط آج بھی دنیا میں موجود ہیں۔ یہ خط 1980 تک اٹلی کے شہر وینس کے ایک عجائب گھر ’ببلیوٹیکا نیشنل مرسیانا‘ میں موجود تھا جو بعد میں ایک امریکی کے پاس جا پہنچا۔

Advertisements
julia rana solicitors

2003 میں اس نے کتابوں کے ایک تاجر سے یہ خط لیا تھا اور اس سے زائد معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ لگ بھگ 500 برس قبل اسے اسٹیفن پلانک نامی ناشر کی جانب سے چھاپا گیا تھا۔دوسری جانب امریکی محکمہ کسٹم کے ایک اعلیٰ افسر نے خود اٹلی جاکر یہ خط اطالوی حکومت کو دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply