• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موبائل قرضہ ایپس میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

موبائل قرضہ ایپس میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

ایزی لون موبائل ایپ کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس معاملے میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز تفتیشی ٹیم نے آن لائن لون کے دھندے سے جڑے غیر ملکیوں کا پتا لگالیا، ایف آئی اے نے آن لائن لون ایپ کی بلیک میلنگ، ڈیجیٹل شواہد ضائع کرنے کی ہدایت دینے والے غیر ملکیوں کی تلاش شروع کر دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایف آئی اے نے آن لائن ایپ کے دھندے سے منسلک 5 غیر ملکیوں کے پاسپورٹ نمبرز سمیت دیگر تفصیلات حاصل کی ہیں، غیر ملکی افراد لون ایپس میں ڈائریکٹر فائنانس، چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے، غیر ملکی شہری اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ کے عہدوں پر بھی تعینات تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply