فیس بک کے بانیوں میں شامل افراد اس کے شدید مخالف

سابق فیس بک نائب صدر برائے یوزر گروتھ چامتھ پالیہاپتیا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا لوگوں کے رویے کو آہستہ آہستہ خراب کررہا ہے اوروہ سماجی  تانے بانے کو نقصان پہنچانے والی سائٹ کو بنانے کے سبب شدید شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

اسٹنفورڈ گریجوایٹ اسکول آف بزنس میں گفتگو کرتے ہوئے چامتھ نے دیگر فیس بک مخالفین کی بات کو دہرایا ، جنہوں نے حال ہی میں کُھل کر اپنی شرمندگی  کا اظہار کیاہے۔

چامتھ نے سامعین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں ہوتا لیکن آپ پروگرام کیے جارہے ہیں۔ لیکن اب آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ اپنی دانشمندانہ آزادی کیلئے کس حد تک سمجھوتہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پروگرام نہیں ہوناچاہتے اس لئے وہ یہ کچرا استعمال نہیں کرتے اور ان کے بچوں کو بھی یہ کچرا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ان کی تجویز ہے کہ ہر کسی کو سوشل میڈیا  سے مکمل وقفہ لینا چاہیئے۔

پالیہاپتیا 2007 میں فیس بک سے منسلک ہوئے اور اب 2011 میں بننے والی وینچر کیپیٹل فرم’سوشل کیپیٹل’کے سی ای او ہیں۔

ان کو ڈر ہے کہ بد افراد ، لوگوں کےبڑے گروپوں کو خراب کرسکتے ہیں۔

گزشتہ ماہ فیس بک کے بانی صدر شان پارکر نے یہ بات کی تھی کہ  فیس بک کس طرح سے انسانی نفسیات کا استحصال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی اس بات کو جانتی ہے کہ وہ کیا کررہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چامتھ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہمارے اذہان کی اتھاہ گہرائیوں میں کچھ برا ہوسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply