یوکرین کو اسلحہ بھیجنا اشتعال انگیز عمل: روس

روس کا کہنا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار بھیجنا کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان مارایا زاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین کو اسلحہ بھیجنا اور روس پر الزام لگانا مغرب کی طرف سے اشتعال انگیزی ہے۔

مارایا زاخارووا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تازہ ترین میڈیا رپورٹس ہماری تشویش کی تصدیق کرتی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے برطانیہ اپنے فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے یوکرین کو ہتھیار بھیج رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 200 سے زائد کینیڈین کمانڈوز کو یوکرین میں ملک کے سفارت خانے کی مدد کی آڑ میں بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں یوکرین کو امریکہ سے 2.5 بلین ڈالر کی فوجی امداد ملی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مارایا زاخارووا کے مطابق امریکہ کی طرف سے یہ دعویٰ کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے جا رہا ہے دراصل اشتعال انگیزی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مغربی اور یوکرائنی میڈیا یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں بے بنیاد باتیں پیش کر رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply