امریکی صدرجوبائیڈن کا دورہ بھارت منسوخ

امریکی صدرجوبائیڈن نےہائی پروفائل دورہ بھارت منسوخ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق صدر جوبائیڈن کو 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا تاہم اب انہوں نے دعوت نامہ مسترد کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق خالصتان تحریک کے امریکی شہری سکھ رہنما گرپتونت کے قتل میں بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد صدر جوبائیڈن نے انڈیا کادورہ کرنے سے انکاردیا ۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جوبائیڈن کوبھارتی یوم جمہوریہ پربطورمہمان خصوصی مدعو کررکھاتھا۔
دوسری جانب کینیڈا بھی سکھ رہنما کے قتل سے متعلق بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کررہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply