کویت کی پارلیمنٹ کو ’جارحانہ اور نامناسب‘ زبان استعمال کرنے پرتیسری بار تحلیل کردیاگیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امیرِ کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
کویت میں ارکان اسمبلی نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جبکہ کابینہ اور ارکان اسمبلی کے درمیان مذاکرات بھی نہ ہوسکے اور اجلاس کے بائیکاٹ سے قبل پارلیمنٹ میں ارکان اسمبلی نے سخت تقاریر کیں جس میں وزیراعظم ،کابینہ اور امیرِ کویت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کابینہ نے ارکانِ پارلیمنٹ کے ریمارکس کو امیر کویت کی توہین قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں گزشتہ برس کے وسط میں منتخب ہونے والی اسمبلی اور شاہی خاندان کی جانب سے مقرر کردہ کابینہ کے درمیان اختلافات پہلے دن سے ہی سامنے آنا شروع ہوگئے تھے اور جن امور پر اختلاف تھا ان کے حل کے لیے مذاکرات بھی طویل تعطل کا شکار تھے۔ ڈیڈ لاک پر کویت کے وزیراعظم محمد صباح السلیم الصباح نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی تجویز دی جسے کابینہ نے منظور کرلیا اور اب امیرِ کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بھی اس کی توثیق کرتے ہوئے شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں