سرگودھا(نمائندہ خصوصی) موٹرسائیکل سوارمسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیشی پرجانے والےباپ بیٹی کوموت کے گھاٹ اتاردیا، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن کے رہائشی محمد سلطان کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا جس کی پیشی کیلئے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ عدالت جارہے تھے۔ بلاک چودہ کے قریب اچانک موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہو گئے جو اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کر نے والے مسلح افراد مقتول کے قریبی عزیز تھے۔ تھانہ سٹی پولیس نے لاشیں قبضہ میں لےکر کارروائی شروع کر دی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں