امریکی بحریہ کی قیادت کے لیے خاتون کی نامزدگی

امریکی صدر جو بائیڈن نے بحریہ کی قیادت کے لیے خاتون ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کو نامزد کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جو بائیڈن کا یہ اقدام امریکی افواج میں صنفی امتیاز کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہو گا۔
لیزا فرنچیٹی بحریہ کی کمان کرنے اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی رکن بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
امریکی صدر کا یہ فیصلہ کافی حیران کن ہے کیونکہ پینٹاگون حکام کا خیال تھا کہ اس عہدے کے لیے ایڈمرل سیموئیل پاپارو کو نامزد کیا جائے گا۔
ایڈمرل سیموئیل پاپارو بحرالکاہل میں بحریہ کی قیادت کر رہے ہیں اور جنہیں چین کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کا تجربہ بھی ہے۔
لیزا فرنچیٹی اس وقت امریکی بحریہ میں وائس چیف آف آپریشنز کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ایک بیان میں صدر جو بائیڈن نے لیزا فرنچیٹی کے 38 سالہ تجربے کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’اپنے پورے کیریئر کے دوران ایڈمرل فرنچیٹی نے آپریشنل اور پالیسی دونوں میدانوں میں وسیع مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔‘
’وہ امریکی بحریہ میں فور سٹار ایڈمرل کا رینک حاصل کرنے والی اب تک کی دوسری خاتون ہیں۔‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply