• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • العزیزیہ اسٹیل ملزاورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

العزیزیہ اسٹیل ملزاورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

اسلام آباد:احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی گئی۔

پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

جج محمد بشیر نے خواجہ حارث کے معاون سعد ہاشمی سے استفسار کیا کہ خواجہ حارث کب آئیں گے؟،جس پر معاون وکیل نے جواب دیا کہ ‘خواجہ صاحب آرہے۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ حارث کو بلالیں، پھر کارروائی آگے بڑھاتے ہیں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد جب سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ میں آپ کی اپیل پر سماعت کب ہے؟۔

معاون وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ میں سماعت کل ہوگی،جس پر جج محمد بشیر نے جواب دیا کہ کل دیکھ لیتے ہیں کہ ہائیکورٹ سے کیا ہدایات آتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ 31 جولائی کو سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی اور رہائی کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply