اب ٹویٹر صارفین کو اپنی آمدنی میں سے حصّہ دے گا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو اشتہارات کی مد میں ہونے والی آمدنی میں حصہ دینے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ہونے والی آمدنی میں سے حصہ اگلے 72 گھنٹے میں فراہم کر دے گا۔ ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ ہمیں اشتہاراتی آمدنی میں سے ایک حصہ اپنے صارفین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ بطور تخلیق کار آپ بھی اپنی شیئر کردہ پوسٹ سے فائدہ اٹھا سکیں اور اگلے 72 گھنٹے میں آپ کو حصہ فراہم کر دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو آمدنی میں شامل کیے جانے کی اطلاع بذریعہ ای میل بھی کر دی ہے کہ وہ 72 گھنٹے میں اپنی آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply