فیس بک کے میسنجر صارفین کے لئے زبردست خوشخبری

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا  ویب سائٹ فیس بک نے اپنے  میسینجر صافین کیلئے گیم کھیلتے وقت لائیو ویڈیو چیٹ کا آپشن بھی متعارف کروادیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے  کہ فیس بک میسنجر پر صارفین اب اپنے جس فرینڈ کے ساتھ گیم کھیلیں گے اس کے ساتھ لائیو ویڈیو چیٹ بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین کو گیم کھیلنےکے دوران ویڈیو چیٹ ریکارڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق گیم کھیلنے کے دوران ویڈیو چیٹ کرنے کیلئے میسنجر گیم کے اوپر نمایاں ہونے والے نیو کیمرہ آپشن پر کِلک کرنا ہوگا جس کے بعد فرنٹ کیمرہ آن کرنا ہوگا تاکہ دوسرا صارف بھی آپ سے ویڈیو چیٹ کر سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ صارفین فیس بک میسنجر میں 70 کے قریب گیمز کھیل سکتے ہیں، جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک کا مقبول گیم ’اینگری برڈ‘ بھی آئندہ برس سے میسنجر پر دستیاب ہوجائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply