• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دانیہ شاہ کی جانب سے لیک نازیبا ویڈیوز اصل قرار، ذرائع

دانیہ شاہ کی جانب سے لیک نازیبا ویڈیوز اصل قرار، ذرائع

مرحوم عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی گرفتاری کا معاملہ، سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی تمام ویڈیوز اصل قرار دے دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کی لیک گئی ویڈیوز کا فرانزک مکمل کر لیا ہے۔ فرانزک رپورٹ میں لیک ہونے والی تمام ویڈیوز کو اصل قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دانیہ شاہ پر سائبر کرائم ایکٹ دفعہ 24 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے نے مزید تفتیش کیلئے دانیہ شاہ کا موبائل بھی فرانزک کے لئے بھجوا دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ دوران تفتیش ایف آئی اے دانیہ شاہ کو پیش ہونے کا نوٹس بھجتا رہا ۔دانیہ شاہ کو پیش ہونے کے لئے تین نوٹس بھی بھجوائے گئے تھے۔ طلبی کے باوجود دانیہ شاہ ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply