• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ نے 8 لاکھ سے زائد طلبہ کا اربوں ڈالر کا قرضہ معاف کردیا

امریکہ نے 8 لاکھ سے زائد طلبہ کا اربوں ڈالر کا قرضہ معاف کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے 8 لاکھ سے زائد طلبہ کا 39 ارب ڈالر کا قرضہ معاف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سیکرٹری تعلیم میگوئیل کارڈونا نے کہا کہ بہت طویل عرصے سے قرض دار نظام میں موجود خامیوں کی وجہ سے مشکلات میں تھے اور یہ نظام حق داروں کا قرضہ معاف کرنے کی درست نشاندہی نہیں کر پا رہا تھا۔

محکمہ تعلیم نے اعلان کیا کہ 20 سے 25 سال تک ماہانہ ‘انکم ڈریون ری پیمنٹ’ کرنے والے طلبہ کے قرضے معاف کردیئے جائیں گے۔

امریکی سپریم کورٹ نے صدر بائیڈن کی طرف سے سیکڑوں ارب ڈالر کے قرضے معاف کرنے کے منصوبہ کو منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ طلبہ کو قرضے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے نئے اقدامات کریں گے۔

امریکی محکمہ تعلیم نے 430 ارب ڈالر کے قرضے فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بنایا ہے جو چند ماہ میں شروع ہو جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بغیر قرض لیے امریکیوں کی رسائی اعلیٰ تعلیم تک ممکن ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply