قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ضابطہ اخلاق اور استحقاق کے اجلاس میں سوال کیا گیا کہ کیا پی آئی اے کے ہوٹل رائل لندن میں جن بھوتوں کا بسیرا ہے؟
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ضابطہ اخلاق اور استحقاق کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی ملکیت لندن میں روز رائل ہوٹل پر سوال جواب ہوئے۔
چیئرمین کمیٹی راناقاسم نون نے بتایا کہ پی آئی اے کی ملکیت رائل ہوٹل لندن کی گیارہویں منزل کو جن بھوت کا نام دے کر بند کردیا ہے کیا پی آئی اے حکام کو یہ بات معلوم ہے ؟ پی آئی اے حکام نے جواب دیا کہجی ایساکچھ بھی نہیں ہے۔
چیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ میں خوداس ہوٹل میں کئی بار رہ چکا ہوں، کیا آپ نے کبھی اس ہوٹل کا دورہ کیا ہے تو پی آئی اے نمائندہ نے بتایا کہ ہوٹل کا دورہ کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔

جس پر کمیٹی کےایک رکن نے تبصرہ کیا کہ پی آئی اے کو تباہ کر دیا گیا ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں