بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نواڈا کے رہائشی شخص نے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب کے ساتھ کروا کر دو محبت کرنے والوں کو آپس میں ملا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے شوہر کی جانب سے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب کے ساتھ مندر میں کروانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں لڑکے کو لڑکی کے ماتھے پر سندور بھرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں لڑکی کو روتے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی رات دیر گئے اپنے محبوب سے ملنے اس کے گھر گئی اور اس وقت لڑکی کا شوہر کام پر گیا ہوا تھا تاہم لڑکے کے گھر والوں نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کے محبوب کی پٹائی کی اور دونوں کو گھیرے رکھا، کچھ افراد نے دونوں کو گاؤں بدر کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
تاہم جب لڑکی کا شوہر گھر پہنچا اور اسے واقعے کا علم ہوا تو وہ دونوں کو لیکر مندر پہنچ گیا اور دونوں کی شادی کروا دی، لڑکی سے شادی کرنے والا لڑکا بھی پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں