سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ بانوے برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں۔

رفیق تارڑ کافی عرصہ سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے، انکے پوتے عطا تارڑ نے ٹویٹ کے ذریعے دادا کے انتقال کی تصدیق کر لی، رفیق تارڑ انیس سواٹھانوے سے دوہزارایک تک پاکستان کےصدررہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اظہار تعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان رفیق تارڑ رخصت ہوگئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رفیق تارڑ ہمارے لیے قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے، رفیق تارڑ نے ہر مرحلے پر فہم وفراست اور بردباری سے کلیدی کردار اد ا کیا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply