• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چودھری نثار کی مسلم لیگ ن میں واپسی ،مریم نواز کا بڑا اعلان

چودھری نثار کی مسلم لیگ ن میں واپسی ،مریم نواز کا بڑا اعلان

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی چودھری نثار کی ن لیگ میں واپسی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے انٹرویو میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چودھری نثار کیلئے اب پارٹی میں واپسی کیلئے راستے بند ہیں ۔

ابھی بھی ہر کوئی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنا چاہتا ہے،آپ کو آنے والے وقت میں ن لیگ کی مقبولیت کا پتا چلے گا،ہمارے مخالف کاسیاسی انجام دیوار پر لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے ڈھائی گھنٹے تفصیلی گفتگو ہوئی،شاہد خاقان عباسی کاجاناان کی نہیں اپنی بے عزتی سمجھتی ہوں ،شاہد خاقان عباسی نے خود کہا کہ مریم میری بہن ہے وہ مجھے اسپیس دینا چاہتے ہیں،شاہد خاقان عباسی نے اپنی قیمتی رائے مجھے دی ہے۔ان کا کہناتھا کہ 10سال پی ٹی آئی کو کے پی کے میں انسٹال کیا گیا،بلوچستان میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں دیگر پارٹیا ں بھی شامل ہوتی ہیں،حکومت کا کام سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے،آئی ایم ایف سے معاہدہ تحریک انصاف کا کیا ہوا ہے،مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف سے معاہد ہ نہیں کیا ،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے سامنے ملک کو گروی رکھ دیا،عمران خان نے دوست ممالک کو بھی ناراض کیا،کابینہ میٹنگز میں عمران خان دوست ممالک کیخلاف بدزبانی کرتے تھے،دوست ممالک نے عمران خان کی رویے پر پاکستان کی سپورٹ بند کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہیں چاہ کر بھی عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے،معاہدے کی خلاف ورزی کریں گے تو ملک ڈیفالٹ کرجائے گا،عمران خان کی خواہش ہے پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال ہو۔عمران خان کوملک اور عوام سے کوئی سرو کار نہیں۔شوکت ترین نے بے دردی سے معاہدے کیے، قیمتیں بڑھائیں،اسحاق ڈار نے اُن کے کیے معاہدے پر عمل کیا ہے،ہماری کوشش ہے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں،ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان بزدلوں کی طرح زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے،پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کےلیے دی گئی تمام کالز فیل ہوئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply