• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افریقی اتحاد کےسربراہی سمٹ سےاسرائیلی سفارت کار کو نکال دیا گیا

افریقی اتحاد کےسربراہی سمٹ سےاسرائیلی سفارت کار کو نکال دیا گیا

 ایتھوپیا میں جاری افریقن یونین کے سالانہ سمٹ کے دوران وہاں موجود اسرائیل کی سینیئر سفارتکار کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن گردش کرتی ویڈیو میں افریقن سمٹ کے سکیورٹی اہلکاروں کو اسرائیلی سفارتکار کو سمٹ کی افتتاحی تقریب سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

اسرائیلی حکام نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کی سینیئر سفارتکار ڈپٹی ڈائریکٹر برائے افریقا، سفیر شیرون بار لی کو افریقن سمٹ کیلئے تسلیم شدہ آبزرور کا بیج ہونے کے باوجود باہر نکالنے کے اس واقعے کو سختی سے دیکھا جائے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی آبزرور کا اسٹیٹس کینسل کرنا آرگنائیزیشن کے قانون میں کہیں درج نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب افریقن سمٹ کے ترجمان اور افریقن یونین کے چیئرمین ایبا کالونڈو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سفارتکار ایتھوپیا کیلئے اسرائیل کی نامزد سفیر نہیں تھیں انہیں اس لیے سمٹ سے  نکالا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply