• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل:شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں توسیع

آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل:شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں توسیع

لاہور:لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں ملوث ملزم اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔جمعرات کو احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاوسنگ کیس میں ملزم فواد حسن فواد اور احد چیمہ دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل بینک نے انکا اکاونٹ بلاک کردیا ہے۔پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے  اکاونٹ منجمندکرنے کا کوئی  لیٹر نہیں لکھا،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نیب نے لکھا نہیں اور یہ اکاؤنٹ منجمند کر رہے ہیں،کیا بنک بھی لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں ۔احتساب عدالت لاہور نے بینک مینجر کو ریکارڈ سمیت  پیش ہونے کا حکم دے دیا۔شہبازشریف کی عدم پیشی پر جیل حکام کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم شہبازشریف کی عدالت میں پیشی اور میڈیکل بورڈ کی تاریخ ایک ہی تھی،جس کی بناپر انہیں پیش نہیں کیا جاسکا،عدالت راہداری ریمانڈ میں توسیع کرے۔احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 14روز کرتے ہوئے انہیں 24جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مفرور ملزم کامران کیانی ،ندیم ضیا اور خالد کیخلاف  اشتہار شائع کرنے کا حکم بھی دیدیا۔احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے  ریفرنس کی صاف کاپیاں بھی طلب کرلیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply