• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل کا دباؤ،غٖزہ حملے سے متعلق بی بی سی خبر کی سرخی تبدیل

اسرائیل کا دباؤ،غٖزہ حملے سے متعلق بی بی سی خبر کی سرخی تبدیل

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اسرائیل کے دباؤ پر غزہ پر ہوئے اسرائیلی حملے سے متعلق خبر کی سرخی تبدیل کردی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی کو اس وقت اسرائیل کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جب برطانوی نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ نے غزہ پر ہوئے اسرائیلی فضائی حملوں میں  حاملہ خاتون کو اس کے شیر خوار بچے سمیت جاں بحق ہونے کی خبر لگائی۔ ابتدا میں بی بی سی ورلڈ نے اس خبر کی سرخی میں لکھا کہ   اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون اور بچہ  ہلاک ہوگیا ، جس پر اسرائیل سیخ پا  ہوگیا  اور اس نے دھونس جماتے ہوئے دھمکی آمیز رویے میں بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ  نے الزام لگایا کہ بی بی سی نے  جان بوجھ کر غزہ پر اسرائیلی کارروائی  سے متعلق جھوٹ بولا، اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانویل نے لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کو بی بی سی کے خلاف فوری طور پر تحریری شکایت درج کرانے کی ہدایت کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی خبر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان  اسرائیلی وزارت خارجہ نے  لکھا کہ بی بی سی نے سرخی میں جان بوجھ کر غلط بیانی کی اور حقیقت کے برخلاف ہیڈلائن لکھی جسے فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ بی بی سی نے اسرائیل کے شدید دباؤ پر گھنٹے ٹیکتے ہوئے نہ صرف خبر کی سرخی تبدیل کردی بلکہ شیئر کی گئی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردی، تبدیل کی گئی سرخی میں بی بی سی نے لکھا کہ  اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد غزہ پر فضائی بمباری میں خاتون اور بچہ ہلاک ہوگیا ۔ تبدیل کی گئی سرخی سے یہ تاثر دیا گیا کہ محصور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملے ہوئے جس کے جواب میں کارروائی کی گئی اور  اسرائیل کا جوابی اقدام اپنے دفاع میں تھا ، اس طرح حملے میں معصوم جانوں کے براہ راست ذمہ دار کو  بے قصور ٹھہرا دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply