• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیوزی لینڈ نے بھی روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے بھی روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے بھی روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ روس کے 100 ارب پتی تاجروں پر سفری پابندی عائد ہوگی، ماسکو کو نیوزی لینڈ کی فضائی حدود یا پانیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جیسنڈا آرڈرن کے مطابق روسی کشتیوں، بحری جہازوں اورطیارے نیوزی لینڈ کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔خبر

دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضے کی جنگ جاری ہے، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راونڈ آج ہوگا۔ ماریو پول میں عارضی جنگ بندی ایک بار پھر ناکام ہوگئی، حکام کا کہنا ہے کہ روسی شیلنگ کی وجہ سے سیزفائر اور شہریوں کے انخلا کا عمل معطل ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کیف کے قریبی علاقے ارپن میں روسی شیلنگ میں تین شہری ہلاک جبکہ ایک پُل بھی تباہ ہوگیا ہے، شہر کے وسط میں بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے، صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ساحلی شہراوڈیسا پر کسی بھی وقت روسی بمباری شروع ہوسکتی ہے، کیف کے قریب واقع ائیرپورٹ مکمل تباہ ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply