• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے۔

دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افریقہ کے ملک الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے پوسٹ کیے جانے والے تمام پیغامات الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں۔

 

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سفارتخانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کیے جاتے رہے ہیں۔ دسمبر 2021 یورپی ملک سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے اس پر وزیر اعظم سے مہنگائی اور سفارتی عملے کو در پیش مسائل سے متعلق شکوے کیے گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گزشتہ برس ہی ارجنٹائن میں پاکستانی سفارتخانے کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply