• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرانس میں 21 مساجد پر تالے، آئندہ چند دنوں میں مزید 6 مساجد بند ہونے کا امکان

فرانس میں 21 مساجد پر تالے، آئندہ چند دنوں میں مزید 6 مساجد بند ہونے کا امکان

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ موسی درمانین کی جانب سے ملک میں 21 مساجد کو بند کرنے کے اعلان اور مستقبل میں مزید چھ مساجد کو بند کیے جانے کے امکان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ اور انسانی حقوق کے دفتر کے سکریٹری کاظم غریب آبادی نے فرانس کے وزیر داخلہ کے اس اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: “مغربی نقطہ نظر کے مطابق، ایران میں دہشت گرد انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے محافظ ہیں۔ مغربی ممالک کا مطلب دہشت گردی ہے۔

فرانس میں حکومت انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلم کمیونٹی کے حقوق پر حملہ اور ان کے مقدس مذہبی عقائد کی توہین کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے اس یورپی ملک میں کبھی مساجد بند کر دی جاتی ہیں اور کبھی پیغمبر اسلام (ص) کے کارٹون شائع کیے جاتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف فرانس بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔

فرانس کی حکومت ایسے اشتعال انگیز اقدامات پر نہ صرف خاموش ہے بلکہ وہ اس کی بھرپور حمایت بھی کر رہی ہے۔ حکومت نے سکولوں اور دفاتر میں مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فرانس کے بعد کینیڈا کے ایک اسکول نے حجاب پوش مسلمان ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ مغرب انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی دوہری پالیسی پر گامزن رہنا چاہتا ہے۔ مغربی کلچر یا عقائد کی بات کی جائے تو انسانی حقوق کے حوالے سے بہت سینے پیٹے جاتے ہیں لیکن جب بات دوسری ثقافتوں اور مذہبی عقائد کی ہو تو اسے مختلف حیلوں بہانوں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بلاشبہ اسلام فوبیا کا فروغ اور اس قسم کے امتیازی رویے سماجی انصاف اور پرامن اجتماعی زندگی سے متصادم ہیں، اس لیے عالمی برادری اور مسلم دنیا کو اس پر خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے اور ہر ممکن حد تک پرامن طریقے سے اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔

فرانس میں اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کے بارے میں انسانی حقوق کی کارکن ماریا ڈی کارٹینا کہتی ہیں: فرانس میں منظم نسل پرستی پائی جاتی ہے اور فرانس میں مختلف قسم کے امتیازی قوانین پاس کرکے اسلاموفوبیا کو قانونی شکل دی جارہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مساجد کو تالے لگا کر فرانس کے 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جسے کسی بھی طرح اور کسی بھی بہانے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply