’چیٹ جی پی ٹی ‘ اب شادیاں بھی کروائے گی

امریکا میں ایک نوجوان جوڑے کو جب شادی کرانے والا پادری دستیاب نہ ہوا تو مصنوعی ذہانت کے مشہور پروگرام چیٹ جی پی ٹی نے ان کی شادی کروادی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے تیارکردہ چیٹ جی پی ٹی نے چند روز قبل ریس وائنچ اور ڈیٹن ٹروؤٹ کی شادی کی تمام رسوم کو باآوازانداز میں پڑھا۔ واضح رہے کہ میاں اور بیوی کا تعلق کولاراڈو سے تھا جہاں شادی کی تقریبات کے لیے لائسینس یا سند کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم دلہن کے والد اسٹیفن وائنچ نے سادہ اور آسان حل پر زور دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیٹ جی پی ٹی پروگرام پہلے تو ہچکچاتا رہا۔ اس نے کہا کہ ’اس کے پاس نہ ہی آنکھیں ہیں، نہ جسم ہے اور وہ باضابطہ طور پر کسی کو شادی کا اجازت نہیں دے سکتا کیونکہ یہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔‘ لیکن اصرار جاری رہا اور چیٹ بوٹ کو دلہا اور دلہن کی تمام تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے بعد نہ صرف اس نے شادی کے الفاظ بولے بلکہ دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply