• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے مار گرانے والے پاکستانی ہیرو ایم ایم عالم کی 10ویں برسی

ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے مار گرانے والے پاکستانی ہیرو ایم ایم عالم کی 10ویں برسی

ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے والے ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا اور 1965 کی 11 روزہ جنگ میں 9 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا اور 2 طیاروں کو جزوی نقصان پہنچایا جوکہ آج تک کا ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایم ایم عالم کی بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے ان کو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا ہے جبکہ قومی ہیرو علالت کے باعث 18مارچ 2013 کو کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے تھے۔ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی وفات کے بعد پاک فضائیہ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف بیس میانوالی کا نام پی اے ایف بیس ایم ایم عالم رکھا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply