فلپائن بدترین طوفان کی زد میں

منیلا: فلپائن سال کے شدید طوفان کی زد میں آ گیا اور فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان رائی ٹکرا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن میں آنے والا طوفان گزشتہ طوفانوں سے شدید ہے اور کٹیگری فور کے اس طوفان کے باعث ملک میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلپائن میں 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ساحلی علاقوں سے تقريباً 45 ہزار افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر گئے ہیں۔

شدید طوفان کے باعث فلپائن کے بيشتر حصوں ميں پروازيں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ فلپائن میں رواں سال کا یہ 15واں طوفان ہے۔

فلپائن کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ انتہائی تباہ کن سمندری طوفان کے باعث ملک کے کچھ حصوں میں تيز رفتار جھکڑوں کی وجہ سے شديد جانی و مالی نقصانات ہو سکتے ہيں جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے فلپائن میں آنے والے اس طوفان کو 2021 کے دنیا کے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply