• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ مسجد حملے کے ہیروز کے لیے اعلیٰ ترین ایوارڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ مسجد حملے کے ہیروز کے لیے اعلیٰ ترین ایوارڈ کا اعلان

کرائسٹ چرچ مسجد حملے کے 10 ہیروز کے لیے نیوزی لینڈ حکومت نے اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

شہید نعیم رشید کے لیے نیوزی لینڈ کراس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے، حملے میں بچ جانے والے عبدالعزیزکے لیے بھی نیوزی لینڈ کراس ایوارڈ دیا جائے گا۔

وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن  کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وکٹوریہ کراس کے برابر ہے جو نیوزی لینڈ کا اعلی ترین سول ایوارڈ ہے، انہوں نے کہا کہ ان شہریوں نے جس جرات کا مظاہرہ کیا وہ بے لوث اور قابل تعریف تھا۔ اس دن ان کی بہادری کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں اور مشکور ہیں۔

جسینڈرا آرڈرن نے کہا کہ اگر اس دن یہ لوگ بہادری سے کام نہ لیتے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مدد نہ کرتے تو شاید ہم کہیں زیادہ جانیں کھو دیتے۔

1999 میں شروع ہونے کے بعد سے اس سے قبل یہ ایوارڈ صرف دو افراد کو دیا گیا تھا۔ ایوارڈ جیتنے والوں کو اعزاز دینے کی تقریب اگلے سال کے آغاز میں منعقد کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد میں موجود افراد پرسفید فام نسل پرست دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 51 افراد شہید اور 40 سے زائد ہو گئے تھے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply