• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کیساتھ تجارت کھولی جائے،چیمبر آف کامرس کا مطالبہ

بھارت کیساتھ تجارت کھولی جائے،چیمبر آف کامرس کا مطالبہ

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے بھارت کے ساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کاشف انور کا کہنا تھا کہ دونوں ملک اس وقت دبئی کے راستے تجارت کر رہے ہیں جو مہنگی ثابت ہو رہی ہے ، اگر دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کریں گے تو وہ سستی ہوگی اور سستی تجارت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کاکہنا ہے کہ بھارت دنیا کی بڑی طاقت ہے ۔ تجارت پاکستان اور بھارت کو قریب لاسکتی ہے ، بھارت آئی ٹی اور موبائل سیکٹر میں ترقی کرچکا ہے۔ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply