• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرانس :متنازع پنشن اصلاحات ،پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں

فرانس :متنازع پنشن اصلاحات ،پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں

فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں ایک بار پھر مظاہرے شروع ہوگئے۔ پیرس میدان جنگ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق مظاہروں کے دوران سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسا دئیے۔

فرانسیسی یونین اور یونین فرنٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کادائرہ کاروسیع کرنے کیلئے 23 مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔ فرانس میں یونین فرنٹ اصلاحات کو واپس لینے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے بغیر کسی ووٹ کے قومی اسمبلی کے ذریعے غیر مقبول پنشن بل کو آگے بڑھانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 49.3 کا استعمال کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہےکہ پنشن اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply