بھارت نے پاکستان کو سیلابی ڈیٹادینےسےانکارکردیا

بھارت کی سیلاب کی پیشگی اطلاع کےمعاہدے کی بحالی پرخاموشی،پاکستانی کمشنرسندھ طاس مہرعلی شاہ نے بھارتی ہم منصب اے کے پال کو خط لکھ کر سیلاب کی اطلاع اور دریاؤں میں بہاؤ کا ڈیٹا مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ 1989ء کا کمشنرمعاہدہ بحال، 10 جولائی سے سیلاب کی پیشگی اطلاع دی جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ راوی،چناب،ستلج،جہلم اوردریائےسندھ کے مقبوضہ کشمیرمیں بہاؤکا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔عید سے قبل لکھے گئے خط پر 10 روز بعد بھی بھارت کی بدستور خاموشی دیکھی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارت 2019ء کے بعد کمشنر سطح کے معاہدے کی توثیق سے مسلسل انکار کررہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply