• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک فوج کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کاعزم

پاک فوج کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کاعزم

پاک فوج کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کاعزم
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور یہاں تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر پاکستانی فورسز کے بھرپور جواب کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں پاکستانی فورسز نے پروفیشنل ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف بھارتی فورسز کو ہی نشانہ بنایا۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی منانے کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی کی کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کے حوصلوں اور قربانی دینے کی روح کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔اس سے قبل کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل نعیم رضا نے آرمی چیف کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply