• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جہانگیر ترین کےبھائی کی خودکشی،تحریری نوٹ میں لکھا ؟

جہانگیر ترین کےبھائی کی خودکشی،تحریری نوٹ میں لکھا ؟

استحقام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے اپنے فلیٹ میں سر میں گولی مارکر خودکشی کرلی ہے تاہم انہوں نے خودکشی کی وجہ بیان کرتے ہوئے ایک تحریر چھوڑی ہے ۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے سر میں گولی مارکر خود کشی کی ،ان کی گلبر گ میں رہائش ہے۔جہانگیر ترین کے بھائی کی خودکشی کی استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے،عالمگیر ترین گلبر گ میں واقع اپنی رہائشگاہ میں ہی موجود تھے، پولیس اطلاع ملنے پر وہاں پہنچی۔

پولیس کا کہناہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے آخری نوٹ میں بیماری کا ذکر کیاہے جبکہ عالمگیر ترین کے دوستوں کا کہناہے کہ انہوں نے کبھی اپنی کسی بیماری کا ذکر نہیں کیا ۔عالمگیر ترین کی عمر 63 برس تھی ۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کےبھائی نے آج خودکشی کرلی،جہانگیر ترین کے بھائی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جہانگیرترین کو جب بھائی کی موت کی اطلاع ملی تو اس وقت وہ پارٹی کے اجلاس میں مصرو ف تھے ، جسے چھوڑ کر وہ فوری طور پر بھائی کی رہائشگاہ روانہ ہو گئے ۔عالمگیر ترین ملتان سلطانز کے مالک بھی تھے جبکہ وہ غیر شادی شدہ تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply