جو ہوگا دیکھا جائے گا/اعظم معراج

یہ مضمون اقتباس ہے”  اعظم معراج کی کتاب پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار” ( مجموعہ کتب)میں سے ۔

 

 

 

جو ہوگا دیکھا جائے گارئیل اسٹیٹ کی کہانی اس کی اپنی زبانی پڑھ کر پتا چلا کہ رئیل اسٹیٹ نام ہے سچ اور صرف سچ کا ،لیکن پھر بھی اگر آپ اس بین الاقوامی سچ (Universal Truth)کو جھٹلانا چاہتے ہیں اس بات پر یقین رکھتے ہیں جو ہو گا دیکھا جائے گا تو چند مفید مشورے ہیں، ان پر عمل کیجیے۔
(۱) کبھی کسی کو سیدھی بات نہ بتائیں۔
(۲) اپنے ساتھیوں کو وہ پلاٹ آفر کریں جس کا مالک بیچ نہ رہا ہو۔
(۳) کبھی کسی کو پلاٹ کا نمبر صحیح نہ بتائیں۔ وہ بیچارہ اگر مخصوص پلاٹ پر کسی کو مائل یاقائل کر رہا ہے تو اس کا اللہ مالک۔
(۴) بلیک اینڈوائٹ طے نہ کریں۔ کیا ضرورت ہے اس تفصیل میں جانے کی۔
(۵) پے آرڈر فیس کا معاملہ گول مول رکھیے اگر کوئی بیوقوف اس معاملے کومیٹنگ میں اٹھائے تو اسے ڈانٹ دیجیے کہ فضول باتیں کرتا ہے۔ (جن دنوں یہ کالم لکھا گیا اس وقت پے آرڈر بنانے کی بھاری فیس ہوتی تھی)۔
(۶) اگر پلاٹ کے ایریا پر شک ہے تو تصدیق کرنے اور کروانے کے لیے نہ کہیں بلکہ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔
(۷) 2فیصد کمیشن نہ لیں بلکہ کسی مشکل طریقے سے 4فیصد کے چکر میں رہیں کیوں کہ سیدھا کام تو ہر کوئی کرتا ہے اور آپ تو بڑے ’’بہادر‘‘ ہیں۔
(۸) آپ کا کوئی ساتھی چاہے رونے تک آجائے اِن ڈائریکٹ پلاٹ کو ڈائریکٹ بتائیں آخر وقت تک زور دیتے رہیں کہ ڈائریکٹ ہے، مرد کی ایک زبان ہے۔ یہ کیا بات ہوئی کہ آدمی دھونس میں آکر سچ بولے۔
(۹) اگر کوئی کسی پلاٹ کا پیپر مانگے تو اس کو خوب لارے دیں جب بھی اس کا فون آئے اس کو کہیں تم فون رکھو ابھی فیکس کر رہا ہوں۔پھر بہانہ کر دیں فیکس خراب ہے۔ اگر وہ آجائے تو کہیں دراز بند ہے دوسرا ساتھی باہر گیا ہوا ہے اس طرح آپ مہینہ کھینچ سکتے ہیں۔
(۰۱) یہ صورت حال ایڈوانس میں بھی پیش آسکتی ہے، بس ابھی آیا پارٹی آرہی ہے چیک دے گئے ہیں کیش کروانے جارہا ہوں، بس پہنچ رہا ہوں۔
(۱۱) D.H.Aمیں ٹائم دے کر لیٹ   پہنچیں کیوں کہ آپ کے پاس معقول جواب ہے یار کیا ہوا اگر انتظار کیا۔ اتنا اچھا تو بیٹھنے کا انتظام ہے۔ ویسے بھی بڑے آدمی دیر سے آتے ہیں۔
(۲۱) کسی Concernedاتھارٹی میں کام اگر مہینے کا ہے تو اسے پانچ دن کا بتائیں کیوں کہ کلائنٹ آپ کے دفتر کے جتنے چکر لگائے گا اتنا ہی ریلیشن بڑھے گا۔
(۳۱) آپ کے پاس چاہے مستقبل قریب میں دور تک کسی Buyerکا وجود نہ ہو ، اپنے ایجنٹ بھائی کو مسلسل تنگ کریں …بس ابھی پارٹی آرہی ہے، آخر میں پارٹی کی شان میں کچھ کہنا ہے اس میں آپ کا تو کوئی قصور نہیں۔
(۴۱) اگر کوئی سچ کی زیادہ وکالت کرے تو اس سے بات چیت بند کردیں، اپنے آپ کو سمجھتا کیا ہے؟
(۵۱) کلائنٹ کی اتنی خوشامد کریں کہ وہ خوفزدہ ہوکر بھاگ جائے۔
(۶۱) اگر کوئی بڑا طرم خان بنے اور آپ کو شرمندہ کرنے کے لیے پنجابی کا درخت والا محاورہ سنائے تو آپ دلیری سے کہہ سکتے ہیں کہ درخت تو اگتے ہی اس لیے ہیں کہ ان کے سائے میں بیٹھا جائے۔
(۷۱) میٹنگ طے کرنے سے پہلے کوئی تفصیل طے نہ کریں جو ہوگا ، دیکھا جائے گا۔
(۸۱) کمیشن کا آپس میں تناسب بھی طے نہ کریں ڈیفکلیریا (Association) کس مرض کی دوا ہے، جھگڑا نمٹائے، آخر ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

تعارف:اعظم معراج کا تعلق رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ہے ۔ وہ تحریک شناخت کے بانی اور بیس کتب کے مصنف ہیں ۔ جن میں سے پانچ رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے متعلق ہیں ۔جن میں نمایاں” پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار (مجعوعہ کتب)ہے ۔دیگر پندرہ اس فکری تحریک کے اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے لکھی گئی ہیں ۔ جن میں دھرتی جائے کیوں پرائے، شان سبزو سفید کئی خط اک متن, شناخت نامہ نمایاں ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply