• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت : اورنگزیب عالمگیر کی پروفائل پکچر کیوں لگائی؟ مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج

بھارت : اورنگزیب عالمگیر کی پروفائل پکچر کیوں لگائی؟ مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج

بھارت کے شہر ممبئی میں 3 مسلمان نوجوانوں کے خلاف مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی تصویر واٹس ایپ پروفائل لگانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو تنظیم کے رکن امرجیت سُروے کی شکایت پر تینوں مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ مغل بادشاہ کی تصویر بطور واٹس ایپ پروفائل پکچر لگانے پر درج ہوا۔

مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی تصویر استعمال کرنے والے نوجوانوں کے خلاف انتہا پسند ہندو تنظیم کے کہنے پر بھارتی پولیس بھی بے بس نظر آئی۔ بھارتی پولیس نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ محمد علی نے گزشتہ روز اورنگزیب عالمگیر کی تصویر کو واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگایا تھا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے بھارتی شہر لکھنؤ کا نام تبدیل کرنے پر بھی زور دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply