پنجاب حکومت بارانی علاقوں میں سولر پمپس لگائے گی

پنجاب حکومت نے بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ کر لیا، سولر واٹر پمپ کی تنصیب سے پہلے مرحلے میں 2270 ایکڑ اراضی کے لئے پانی میسر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سولر واٹر پمپ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،سابق وفاقی سیکرٹری و چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سلمان غنی،سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام نےاجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 500 سولر واٹر پمپس لگانے کی منظوری دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سولر واٹر پمپس کی تنصیب سے پہلے مرحلے میں 2270 ایکڑ اراضی کے لئے پانی میسر ہوگا، سولر واٹر پمپ 1 کاشتکار یا 10 مختلف کاشتکار مل کر بھی لگوا سکیں گے، سولر واٹر پمپس سے دور دراز کے چھوٹے گاؤں میں پینے کا پانی میسر ہوگا جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بتدریج سولر واٹر پمپ نصب کیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply