چیٹ جی پی ٹی 4، مصنوعی ذہانت کا انقلاب

مائیکروسافٹ جرمنی کے چیف ٹیکنالوجی افسر اینڈریس بران نے انکشاف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت رکھنے والی چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن چیٹ جی پی ٹی 4 اگلے ہفتے ریلیز کیا جا رہا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی 4 مصنوعی ذہانت کو نئے عروج پر لے جائے گا، اس کے استعمال سے اب ویڈیوز بھی تخلیق کی جا سکیں گی۔اب تک چیٹ جی پی ٹی صرف ٹیکسٹ کی صورت میں جواب دیتا ہے لیکن اگلے ورژن میں یہ سب کچھ تبدیل ہو جائے گا۔

مائیکروسافٹ جرمنی کے ڈائرکٹر آف بزنس سٹریٹجی ہولگر کن نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی 4 صارفین کے ٹیکسٹ کو تصاویر اور میوزک شامل کر کے ویڈیو کی شکل دے سکے گی

ٹیکنالوجی میں ہونے والی اس ترقی کے باعث عام صارفین بھی بغیر محنت کے ویڈیوز بنانے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے، انہیں صرف چیٹ جی پی ٹی کو ہدایت کرنی ہو گی اور ان کے منتخب کردہ ویڈیو کا ٹیکسٹ ایک بنی بنائی ویڈیو کی شکل میں انہیں مل جائے گا۔

چیٹ جی پی ٹی 4 میں انسانوں کے سوال سمجھنے کی صلاحیت کئی گنا زیادہ ہو گی، اس میں مختلف زبانوں کو سمجھنے کی اہلیت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ 2022 میں فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے بھی یہ ٹیکنیک لانچ کی تھی جو ٹیکسٹ کو ویڈیو میں تبدیل کر دیتی تھی، بظاہر یہی لگتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی 4 بھی اسی سفر کا اگلا پڑاؤ ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply