• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘سوشل میڈیا بے بنیاد باتوں کا گڑھ ہے، اسے کنٹرول میں لانا ہوگا’

‘سوشل میڈیا بے بنیاد باتوں کا گڑھ ہے، اسے کنٹرول میں لانا ہوگا’

کراچی: سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور جعلی پوسٹوں کا راج ہے، جس میڈیم کو ایک دوسرے سے رابطے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے تھا اب وہاں صرف لعن طعن کا دور دورہ ہے۔پاکستانی عوام بھی بیزار ہونے لگے ہیں، جعلی اکاؤنٹس اور بے لگام پوسٹوں نے صارفین کا جینا دوبھر کردیا ہے۔کچھ شہریوں نے مثبت یا منفی استعمال کو صارف کا اختیار قرار دیا۔ سوشل میڈیا جہاں عوام کیلیے اذیت کا باعث بن رہا ہے وہیں جعلی خبروں سے سرکار کی ٹینشن بھی بڑھ رہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، جس پر وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول میں لانا ہوگا۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا بے بنیاد باتوں کا گڑھ ہے، اسے کنٹرول میں لانا ہوگا۔فواد چوہدری کہتے ہیں مذہبی منافرت پھیلانے کیخلاف تعاون چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply