• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیو یارک میں دھوئیں کے بادلوں کو اقوامِ متحدہ نے موسمیاتی بحران کی علامت قرار دیدیا

نیو یارک میں دھوئیں کے بادلوں کو اقوامِ متحدہ نے موسمیاتی بحران کی علامت قرار دیدیا

کینیڈا میں جنگلات میں لگنے والی آگ کا تعلق انسانوں کی طرف سے پیدا کردہ موسمیاتی بحران سے ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی گئی
واضح کیا گیا ہے کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دھوئیں کا نیویارک اور امریکہ کے دیگر شہروں تک پھیلنا موسمیاتی بحران کی علامت ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفندوجارچ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کینیڈا میں جنگلات میں لگنے والی آگ کا تعلق انسانوں کی طرف سے پیدا کردہ موسمیاتی بحران سے ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے، دوسری جانب انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی عام طور پر انسانوں کی سرگرمیوں سے منسلک ہوتی ہے۔

دوجارچ نے کہا کہ کینیڈا میں لگنے والی آگ کا تعلق موسمیاتی ماہرین اور سائنس دانوں کی درجہ حرارت میں اضافے سے متعلق وارننگ سے بھی ہے،”نیویارک کی فضا پر میں دھویں کے بادل اور دنیا کے کئی حصوں میں خراب موسم، آب و ہوا کے بحران کی علامت ہے۔”

یہ یاد دلاتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے نامیاتی ایندھن کے استعمال کو کم کرنے کی ضرورت پر مسلسل زور دیا ہے، دوجارچ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیویارک جو کہ عالمی دارالحکومت کی حیثیت رکھتا ہے میں اس طرح کے واقعے کا مشاہدہ انسانوں کو متحرک کرے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گوٹیرس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے تصویری پیغام میں لکھا ہے کہ “نیو یارک میں ہمارے ہیڈ کوارٹر میں، کینیڈا میں لگنے والی آگ کی وجہ سےہم موسمی تبدیلیوں کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔ گلوبل وارمنگ میں اضافے کے ساتھ، جنگلات کی آگ کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔ ہمیں فطرت کے ساتھ امن قائم کرنا چاہیے، ہم ہار نہیں مان سکتے۔”

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply