• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 9مئی کے پُر تشدد مظاہرے، 80 فیصد عوام کاملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

9مئی کے پُر تشدد مظاہرے، 80 فیصد عوام کاملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر پاکستانی عوام کی اکثریت میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 93 فیصد افراد نے بھرپور مذمت کی اور واقعات کو افسوسناک قرار دیا۔

سروے کے مطابق 80 فیصد نے حکومت سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جب کہ 50 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی سے پُرتشدد واقعات کی کھل کر مذمت کرنے کا بھی کہا۔

سروے میں 56 فیصد پاکستانیوں نے فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے پیچھے باقاعدہ منصوبہ بندی ہونے کا یقین ظاہر کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سروے کے مطابق پُرتشدد واقعات روکنے میں ناکامی پر 31 فیصد نے 9 مئی کے حالات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا، 24 فیصد نے تمام پُرتشدد واقعات کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر عائد کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply