• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوم تکریم شہداء پاکستان: عسکری قیادت کا شہداء کو خراج عقیدت

یوم تکریم شہداء پاکستان: عسکری قیادت کا شہداء کو خراج عقیدت

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایاجا رہا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ریٹائرڈ افسران اور سول سوسائٹی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کہ شہدا نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی عظیم قربانیاں دیں ،دشمن کے پروپیگنڈے سے قطع نظر شہدا کو کبھی فراموش نہیں جائے گا۔

جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں وطن عزیز کی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی،25 مئی کا دن قوم کا شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کادن ہے، پاکستان کے نظریات کو برقرار رکھنے کیلئے جانیں نچھاور کیں،شہدا پاکستان ہمارے ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی ایس پی آر کامزید کہناہے کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیا جاسکتا،شہدا کی لازوال قربانیوںں کو کبھی کسی کو حقیر نہیں ہونے دیا جاسکتا،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ قوم فخر اور عزم کرتی ہے کہ ملک قابل فخر خاندانوں کا مقروض رہے گا، کچھ بھی ہوجائے ، شہدا ہمارافخر تھے، ہیں اور رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply